+92-51-9250071
hakim.ali@aiou.edu.pk

پاکستان کی سبھی زبانیں علم و ادب کا ایک گنجِ گراں مایہ رکھتی ہیں۔ ان زبانوں کا ادب انسانی جذبات و احساسات کا ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ امن، یکجہتی، بھائی چارے اور اعلیٰ انسانی اقدار کا امین بھی ہے۔ ان زبانوں کے شعرا نے خیر کے فروغ اور مثبت اقدار کے احیا کے لیے ہر دور میں ادب تخلیق کیا ہے۔ امن و آشتی کے نغمے سبھی پاکستانی زبانوں میں تواتر و تسلسل کے ساتھ گونجتے رہے ہیں۔ کلاسیکی عہد سے لے کر لمحہِ موجود تک تمام پاکستانی زبانوں کے ادب میں امن کا پیغام موجود ہے۔ اس پیغام کی معنویت عہدِ حاضر میں مزید روشن ہوئی ہے، اس لیے اس پیغام کو عام کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔